کیا موبائل فون ٹوائلٹ لے جانا ٹھیک ہے؟

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب آپ کو ٹوائلٹ جانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، تو کیا آپ وہاں جانے سے قبل اپنا فون تلاش کرتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو آپ بھی دوسرے بہت سے لوگوں سے کچھ مختلف نہیں۔ ان دنوں زیادہ تر لوگ اپنے اسمارٹ فون کو ہر وقت استعمال کرنے کے عادی ہیں یہاں تک کہ جب وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھنے جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟

اسمارٹ فونز کے ذریعے پڑھنے یا گفتگو کا رجحان

انٹرنیٹ کے دور میں جنریشن Z کے پروان چڑھنے اور دنیا کی 66.7 فیصد آبادی کے پاس اسمارٹ فونز ہونے کے باعث دنیا اب ڈیجیٹل ذرائع سے منسلک فون کے عادی افراد سے آباد ہے۔ ٹوائلٹ میں اسمارٹ فون کے استعمال کا تفصیلی تجزیہ تلاش کرتے ہوئے ایک امریکی بینک سروے کے تحت 2,114 لوگوں سے ڈیٹا حاصل کرکے جائزہ لیا گیا۔

بیشتر لوگ اپنے جراثیم سے لدے فون کو صاف نہیں کرتے

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 74.5 فیصد لوگ موبائل فون کو باتھ روم میں لے کر جاتے ہیں۔ سروے کے مطابق 90 فیصد امریکی اپنے ہاتھ صاف تو کرتے ہیں لیکن صرف 16.5 فیصد افراد اپنے فون صاف کرتے ہیں۔ایری زونا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق سیل فون میں زیادہ تر ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔

صحت کو لاحق بعض مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ٹوائلٹ سے موبائل فون میں جراثیم کی منتقلی کے بعد ان جراثیم کا گھر کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ فوڈ پوائزننگ اور دیگر ممکنہ انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹوائلٹ سیٹ پر لمبا وقت گزارنا بھی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے، جیسا کہ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ کموڈ کے ارد گرد جرثومے پھیل جاتے ہیں۔ زیادہ دیر تک ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھنا بھی بواسیر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

آنتوں سے اخراج متاثر ہوگا

ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر اگر آپ فون کے استعمال میں مشغول ہیں تو آپ کی آنتوں سے اخراج کا قدرتی عمل کشی حد تک متاثر ہوسکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنی آنتوں کو مکمل طور پر خالی نہ کر سکیں، جس کے باعث جسم میں نجاست رہ جانے کے  سبب آنتوں کی خراب صحت ہو سکتی ہے۔

اس عادت کو کیسے چھوڑیں؟

مثانے اور آنتوں کو خالی کرنے کے لیے ٹوائلٹ میں 10 منٹ سے زیادہ بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ اپنے فون کو بیت الخلا میں اپنی توجہ باٹنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آپ 5-10 منٹ اس کے بغیر کیوں نہیں رہ سکتے۔

کیا آپ ایسا فرار اور خلفشار کے طور پر کر رہے ہیں تاکہ آپ کو درپیش کچھ اہم مسائل سے نمٹنے کی سوچ بثار نہ کرنی پڑے؟ یہ ممکن ہے کیونکہ ٹوائلٹ میں کسی مصروفیت اور خلفشار کی عدم موجودگی میں اکیلے وقت گزارنے سے آپ کے اپنے خیالات اور سوچ کو بیدار ہونے کا موقع ملتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی