ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

اس دوران فیصل آباد میں 80، گوجرانوالہ 79، مری 49، اوکاڑہ 40، سیالکوٹ (سٹی 29، ایئرپورٹ 03)، چکوال 26، ساہیوال 16، گجرات 8، بہاولنگر، لاہور ایئرپورٹ 6، اسلام آباد (سید پور 5)، قصور3، لیہ، جوہرآباد، اٹک ایک ،مالم جبہ، کاکول 15، بالاکوٹ 9، راولاکوٹ 60 اور گڑھی دوپٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اورنوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم