انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کا مستقل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم ہوگا

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کا مستقل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ سیکرٹریٹ روڈ سیفٹی سے متعلق عالمی حکمت کے مقاصد کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا اور روڈ سیفٹی سے متعلق عالمی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا جائے گا۔

انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کی اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ سینیٹ سیکرٹریٹ  سے جمعرات کو جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کا مستقل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ روڈ سیفٹی سے متعلق عالمی حکمت عملی سے متعلق مقاصد پر پیشرفت میں معاونت فراہم کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق روڈ سیفٹی گلوبل ایکشن پلان کے تحت حادثات کو کم کرنے،جانی و مالی نقصانات کم کرنے کیلئے اہداف مقرر کرنے پر بھی اتفاق سمیت اقوام متحدہ کی روڈ سیفٹی سے متعلق ایکشن کی پہلی دہائی کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی درجہ بندیاں ترتیب دینے اور سفر کرنے والوں کیلئے مطلوبہ معیار مرتب کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ، قانون سازی پر نظر ثانی کرنے اور مقامی ڈیزائن کے معیار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ روڈ سیفٹی آڈٹ کرانے کا عزم اور نئے منصوبوں میں روڈ سیفٹی آڈٹ کے تحت معیارات مقرر کرنے ، نئی اور پرانی گاڑیوں کی سیفٹی مقاصد کیلئے لازمی سرٹیفکیشن اور رجسٹریشن نظام متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ڈرائیونگ دورانیہ کیلئے حدود مقرر کرنے اور پیشہ وارانہ ڈرائیورز کیلئے ریسٹ پریڈ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی اعلامیہ کا حصہ تھا۔ صحت کے مراکز، ہسپتالوں کی استعداد کا ر بڑھانے اور ہر سطح پر صحت کے شعبے میں بنیاد ی ایمر جنسی کیئر سروسز کے قیام پر بھی شرکاء نے اتفاق کیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹریفک حادثات سے بے شمار قیمتی اور جانی نقصانات ہوتے ہیں۔ حادثات کے تدارک کیلئے اقدامات متعارف کرانا ناگریز ہے۔ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس متفقہ اعلامیہ کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔غیر ملکی مندوبین نے کانفرنس کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سیکرٹری جنرل آئی پی سی ستارہ ایاز کی کاوشوں کو سراہا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!