پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ، عمران خان نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کے بعد اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی بنالی گئی ہے جبکہ کے پی کے میں پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلمنٹرینز کے نام سے نئی جماعت بنالی ہے۔ عمران خان نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے بھی اپنے خطابات اور انٹرویوز میں عوام کو آگاہ کر رکھا ہے۔ اس ساری صورتحال میں عمران خان مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں کہ پارٹی کو دوبارہ کیسے متحرک کیا جا سکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت کو متحرک اور لوگوں میں خوف ختم کرنے کے لیے اگست کے مہینے میں پنجاب اور کے پی کے میں یوم آزادی کے نام سے ریلیاں تشکیل دی جائیں گے یا جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اگر عمران خان گرفتار ہو جاتے ہیں تو اس حوالے سے بھی وہ پارٹی کو روڑ میپ دیکر جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کن کن شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی، اگر عمران خان گرفتار نہیں ہوتے تو ایک بڑا جلسہ بھی پنجاب یا کے پی کے میں کیا جا سکتا ہے جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

عمران خان کی زوم میٹنگز

پاکستان تحریک انصاف پر برا وقت ہونے کی وجہ سے اب زمان پارک میں عمران خان سے میٹنگ کے لیے پارٹی رہنما تو نہیں جاتے ہاں البتہ گاہے بگاہے وکلاء برادری کے لوگ ملاقات کے لیے آتے رہتے ہیں اس لیے عمران خان آج کل پارٹی رہنماؤں کے ساتھ زوم اور سکائپ پر میٹنگز کرتے رہتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے کل شمالی پنجاب کے رہنماؤں کے ساتھ زوم پر میٹنگ کی اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے تجاویز مانگیں، پارٹی کی از سر نو بحالی کے لیے تنظم سازی کی ہدایت بھی کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جن اضلاع میں پارٹی عہدے خالی ہیں، ان کے لیے مجھے نام بجھوائے جائیں تاکہ پارٹی انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ سکے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کافی مطمن ہیں کہ اگر الیکشن ہو گئے تو پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

پارٹی چھوڑ جانے والوں کی جگہ نئے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی جس سیٹ سے فیاض الحسن چوہان کو ٹکٹ دیا گیا تھا اب ان جگہ پر آصف محمود کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس طرح جہلم، لاہور، لیہ، کراچی اور پشاور سے جو لوگ گئے ہیں ان کی جگہ نئے امیدواروں کے انٹرویو بذریعہ زوم لیے جائیں گے اور پھر انہیں ٹکٹ جاری کی جائے گی۔

سرگودھا سے 2 سابق رکن صوبائی اسمبلی کا واپسی کے لیے رابطہ

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرگودھا سے پارٹی چھوڑ کر جانے والے 2 ارکان نے دوبارہ رابط کیا ہے اور کہا کہ پارٹی انہیں واپس لے لے۔ ان سابق ایم پی ایز نے بتایا ہے کہ ان پر بہت زیادہ دباؤ تھا، جس کی وجہ سے پارٹی سے دوری اختیار کرنا مجبوری تھی، لہٰذا اب پارٹی انہیں واپس لے لے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں ان کو واپس لینے کے لیے کیا طریقہ کار ہوگا یہ ابھی عمران خان نے نہیں بتایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا