پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں چوتھے دن کا کھیل مکمل ہونے پر قومی ٹیم نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز اسکور کر لیے ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی جانب سے میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 131 رنز کا ہدف دیا گیا تھا مگر قومی ٹیم اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہی۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق 8 کے مجموعے پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد شان مسعود 7 اسکور کر کے چلتے بنے جبکہ نعمان علی بغیر کوئی اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کو اب کھیل کے پانچویں روز جیت کے لیے 83 رنز درکار ہوں گے اور اس کی ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان بابر اعظم 6 اور امام الحق 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی بیٹنگ
سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوسری اننگز میں سری لنکن بیٹر دھننجیا ڈی سلوا نے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہے، جبکہ نشان مدوشکا 52 اور رمیش مینڈس 42 رنز بنا سکے۔
اس کے علاوہ دنیش چندیمل 28 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ دیموتھ کرونا رتنے 20 اور کوشال مینڈس 18 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد احمد اور نعمان علی نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغاز 2 ، 2 شکار کرنے میں کامیاب رہے۔
کھیل کا تیسرا روز
گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، سعود شکیل نے جارحانہ 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ قومی ٹیم نے سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے 461 رنز پر اننگز مکمل کی۔
گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں سری لنکا کے 312 رنز کے تعاقب میں 461 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل 208 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آغا سلمان نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔
کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے 361 گیندوں پر ڈبل سنچری کرتے ہوے 208 اسکور کے جب کہ سلمان علی آغا نے 113 گیندوں پر 83 رنز بنائےاور اسٹمپ آؤٹ ہو کرپویلین لوٹ گئے۔
سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی وکٹ کی شراکت پر 177 رنزبنائے اور سب سے طویل شراکت داری قائم کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی 57 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
نسیم نے 78 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، ابرار احمد 12 گیندوں پر 10 رنز بنا سکے اور پویلین روانہ ہو گئے۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 136 اسکور کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، برابتھ جے سوریا نے 145 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، کاسون رجیتھا، وشوا فرنینڈو ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل ہو گیا ہے، پاکستان کے سری لنکا کے 312 رنز کے تعاقب میں پہلی اننگز میں 221 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔
سری لنکا نے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز اسکور کر لیے تھے۔
دوسرے روز کا کھیل
45 اوورز پر مشتمل دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوا تو پاکستان کے 221 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جب کہ سلمان علی آغا اور سعود شکیل کی شراکت داری جاری ہے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کر لیں۔
دوسرے روز کا کھیل مکمل ہوا تو سعود شکیل 69 رنز پر جب کہ سلمان علی آغا61 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ سعود شکیل نے 88 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے جب کہ سلمان علی آغا نے 84 گیندو پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز سکور کیے۔
پاکستانی اوپنر امام الحق صرف ایک رنز بنا کر کاسون راجیتھا کی گیند پر جبکہ عبداللہ شفیق پرابتھ جے سوریا کی گیند پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی شان مسعود نے 39 رنز بنائے انکوسری لنکا کے رمیش مینڈس نے آؤٹ کیا۔ کپتان بابر اعظم بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور پرابتھ جے سوریا کی گیند پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بھی دھوکا دے دیا، 17 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کاسون راجیتھا اور رمیش مینڈس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی طرف سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔
گال ٹیسٹ کھیل کے دوسرے روز کا آغاز سری لنکا نے 242 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، آغاز میں ہی سری لنکا کے بیٹر دھننجایا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی۔
سری لنکا کی طرف سے سب سے نمایا دھننجایا نے 122 رنز بنائے، انجیلو میتھیوز نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، سدیرا سمروکرما 36، دھموتھ کرونارتنے 29، وشوارفنینڈو 21، کوشال مینڈس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کے 5 کھلاڑی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکے۔
دوسری جانب پاکستانی بولرز نے کھیل کے دوسرے روز شانداز بولنگ کا مظاہرہ کیا، سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے روز کا کھیل
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔
گال ٹیسٹ کے دوران پہلا سیشن مکمل ہونے تک پاکستانی بولرز کا پلڑا بھاری رہا، سری لنکا کے 65 اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کے اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پرشاہین شاہ آفریدی کی بال پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کپتان دیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پہلی وکٹ نیشان مدھشکا کی حاصل کی، دوسری وکٹ 22 رنز پر گری جب کوشال مینڈس 12 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پہلے سیشن کے دوران تیسری وکٹ دیموتھ کرونارتنے کی 53 کے مجموعی اسکور پر گری جو شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی۔
54 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ نے دنیش چندی مل کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی چوتھی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا سیریز کا پہلا میچ گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔