سائفر تحقیقات: عمران خان کو انکوائری اسٹیج پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، رانا ثنااللہ

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے انکوائری کر رہا ہے، عمران خان سے پوچھا جائے گا کہ سائفر آپ سے گم کیسے ہو گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تحقیقات کے دوران ان سے پوچھا جائے گا کہ آپ کے شریک مجرم کون کون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے معاملے پر انکوائری اسٹیج پر بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت کٹہرے میں جرم ثابت ہونے پر انہیں سزا بھی ہو سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ سائفر کے معاملے پر اب وہ کوئی مزید حقائق سامنے لائیں گے یہ ایک چور کا واویلا ہے، اعظم خان نے واضح کہا ہے پی ٹی آئی چیئرمین نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عدم اعتماد کے ذریعے ختم کی گئی، اس نے تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لیے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اعظم خان نے سائفر کے حوالے سے اپنا بیان دفعہ 164 اور دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کرایا ہے، وہ میڈیا پر آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے

دریں اثنا سما ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسمبلیاں اپنے وقت پر تحلیل ہو جائیں گی، وزیراعظم اس بات کے پابند نہیں کہ وہ سب کو بتا دیں کہ میں کب اسمبلی تحلیل کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، اور وزیراعظم کی بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہوں، 65 یا 70 دن میں بھی الیکشن ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ