کہا تھا عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے، اب حقائق سامنے آ رہے ہیں: فضل الرحمان

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں کہا تھا کہ یہ بیرونی ایجنٹ ہے اور اس کے یہودی لابی سے رابطے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال میں پہلی بار اسرائیل نے پاکستان پر ناجائز تنقید کی اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاریاں درست نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو بھارت سمیت بعض عالمی طاقتوں کی مالی مدد بھی حاصل رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چورن بیچا گیا کہ امریکا نے عمران خان کے خلاف سازش کی ہے، اب اس کا اپنا پرنسپل سیکریٹری کہہ رہا ہے کہ سائفر کے نام پر ڈرامہ کیا گیا، اب ان حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا فرض ہے کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کروں، چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جس نے اپنے ہی لوگوں کے بارے میں کہا کہ ان پر جنسی تشدد ہوا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک بھر سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے۔ اگر ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی