آنکھوں اور آئی فون کی اسکرین میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں اور آئی فون کی اسکرین میں کتنا فاصلہ ہونا چاہیئے؟ اگر نہیں جانتے تو یہ تحریر بالکل آپ کے لیے ہی ہے۔

آئی او ایس 17 کا پہلا بیٹا ورژن اب ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ جو لوگ اس سال کے آخر میں آئی فونز میں آنے والے تمام نئے فیچرز کے منتظر ہیں وہ آئی او ایس 17 ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آئی او ایس 17 کے ساتھ آنے والے سب سے دلچسپ اور مفید فیچرز میں سے ایک صارف کی آنکھوں کا فون کی اسکرین سے فاصلہ ہے۔

فون اسکرین فاصلہ کیا ہے؟

اسکرین ٹائم میں اسکرین فاصلہ ٹرو ڈیپتھ کیمرے کا استعمال کرتا ہے تاکہ صارفین کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ اپنے فون کو اپنے چہرے سے 12 انچ سے زیادہ دور رکھیں۔ یہ فیچر صرف فیس آئی ڈی (چہرہ شناخت) والے آئی فون اور آئی پیڈ ماڈلز میں دستیاب ہے۔ یہ خصوصیت آپ کی آنکھوں اور اسکرین کے درمیان فاصلے کی پیمائش کرنے کے لیے ٹرو ڈیپتھ کیمرے کا استعمال کرتی ہے۔

یہ خصوصیت پہلے سے طے شدہ طور پر فعال نہیں، آپ اسے سیٹنگ ایپ میں جا کر خود فعال کر سکتے ہیں۔

اسکرین فاصلاتی خصوصیت کو کیسے فعال اور استعمال کریں؟

اسکرین فاصلاتی خصوصیت کو فعال کرنے کے لیے آپ کو فون سیٹنگ میں کچھ یوں کرنا ہوگا:
اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر ’سیٹنگ‘ ایپ کھولیں۔
پھر ’اسکرین ٹائم‘ کھولیں۔
نیچے سکرول کریں اور ’اسکرین فاصلے‘ کا آپشن کھولیں۔
اسکرین کے فاصلے کو آن (On)کر لیں۔
اسکرین فاصلاتی سوئچ پر ٹوگل کریں۔
ایک بار جب آپ اسکرین فاصلے کی خصوصیت کو فعال کرتے ہیں تو آپ کو ایک مکمل اسکرین الرٹ نظر آئے گا جس میں کہا گیا ہے کہ ’آئی فون آپ کی آنکھون کے بہت قریب ہے (اگر آپ اپنے فون کو اپنی آنکھوں کے 12 انچ سے زیادہ قریب رکھتے ہیں)۔ آپ الرٹ کو ہٹانا چاہتے ہیں تو فون کو آنکھوں سے دور کریں الرٹ ہٹ جائے گا۔

اگر آپ کو یہ کارآمد اور بینائی کی حفاظت کرنے والا فیچر پسند نہیں آیا تو آپ کسی بھی وقت اسکرین فاصلے کی خصوصیت کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp