کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پرومو جاری: ’یہ ورلڈ کپ نہیں انڈین کرکٹ ٹیم کا پرومو ہے‘

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کا پرومو جاری کر دیا۔

2 منٹ 13 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں لیکن اس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو خاص طور پر اہیمت دی گئی ہے۔ اور بالی وڈ اداکار شارخ خان بھی ٹرافی کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پرومو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو شامل ہی نہیں گیا، صرف دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

پرومو میں بھارتی کھلاڑیوں اور مداحوں کو زیادہ دکھانے پر صارفین کی جانب سے کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہاں بھی بغض دکھایا ہے، پاکستان کو ویڈیو میں سے ہٹا دینا چاہیے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ ویڈیو میں بھارت کے علاوہ کوئی ٹیم شامل ہی نہیں ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ شہریار اعجاز لکھتے ہیں کہ یہ ویڈیو انڈین کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر ہی مبنی ہے، شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی، شاداب کو چھکا پڑا، وہاب ریاض کا نشانہ بننا اور محمد عامر کو کلین بولڈ کرنا۔ لیکن ون ڈے کے نمبر ون بلے باز اس ویڈیو میں موجود نہیں ہیں، اس میں حسد اور منافقت عروج پر ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1681932487679791105?s=20

عمیر علوی نامی صارف نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو اس ویڈیو سے ہٹا ہی دیں، اتنی سے جھلکیاں بھی کیوں دکھائی ہیں۔

ایک صارف کا نے پوچھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہاں ہیں؟ کیا بادشاہ کے بغیر بھی کبھی کوئی ورلڈ کپ کھیلا گیا ہے؟

صحافی زبیر علی خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ کا پرومو ہے یا بھارتی سیریز کے لیے اسٹار اسپورٹس کا بنایا ہوا پرومو؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پرومو میں پاکستانی ٹیم کو واضح طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

زبیر علی خان نے مزید کہا کہ جانبداری اور تعصب کا تاثر آئی سی سی کی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس طرح کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے۔

کشف نامی صارف نے لکھا کہ آئی سی سی کی جانب سے یہ پرومو اس بات کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے کہ ٹرافی بھارت کے پاس ہے اور دوسری ٹیمیں صرف مہمان ہیں جبکہ پاکستان اس میں کھیل ہی نہیں رہا۔

اریبہ اظہر لکھتی ہیں کہ بابر اعظم جو پچھلے ڈھائی سالوں سے آئی سی سی کے ون ڈے میں نمبر ون بلے باز ہے لیکن اس کا ایک بھی شاٹ اس پرومو میں نہیں دکھایا گیا۔

امان نامی صارف نے لکھا کہ بابر کو پرومو میں شامل کرنا بھول گئے لیکن کوئی بات نہیں وہ میچز کی تاریخ لکھنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

ۭواضح رہے کہ آئی سی سی اس سے قبل بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف جانبدارانہ رویے کی وجہ سے کئی موقعوں پر تنقید کی زد میں آ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’1 نمبر‘ پلیٹ کتنے میں نیلام ہوئی؟

آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک

ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد

وی ایکسکلوسیو: موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

دنیا کی قریباً ایک تہائی آبادی جسمانی سرگرمیوں سے دور ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار