سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بنچ 27 جولائی کو سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع کرائے تھے۔ عدالت نے 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ جنوری 2016 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر ملزمان کو اکبر بگٹی قتل کیس میں بری کر دیا تھا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کیس سے بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔