پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.66 روپےمہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 285 روپے 15 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.47 روپے، اماراتی درہم 78.08 روپے، قطری ریال 78.69 روپے، کویتی دینار933.87 روپے اور بحرینی دینار 760.82 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 193 روپے 65 پیسے، کینیڈین ڈالر 217 روپے 66 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 369 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی۔