عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا، تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی کی درخواست پر منی لانڈرنگ میں ملوث سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم مونس الٰہی کے گھر پر چھاپہ  مارا، جہاں وہ موجود نہیں تھے، ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے ملزم کے ملک سے فرار ہونے کے باعث کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا اور فی الفور کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں، جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے جانے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مونس الٰہی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا ہے، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے