سویڈن میں قرآن کی پھر بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان حکومت

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے سوئیڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہفتہ کے روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلام کامثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں۔ہم قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے سویڈن حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہوگی تو ملک آگئے بڑھے گا۔ بلوچستان میں تجارت کے لیے ساز گار ماحول بنایا ہے اس کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ’تجارت چاہیے خیرات نہیں’ کا نظریہ دیا۔

 فرح عظیم کا کہنا تھا کہ کینیڈین کمرشل کمپنی بلوچستان میں ہزار میگا واٹ کا سولر پروجیکٹ شروع کرنے جارہی ہے۔ منصوبے میں ایک ملین ڈالر لاگت آے گی۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس سلسلے میں اپنی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حب میں بھی سولر پروجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، وولر منصوبہ رواں ماہ کے آخر تک طے پا جائے گا۔ بلوچستان میں سولر پینلز بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کا کہ عوام کی جانب سے گرین بس سروس کو سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp