مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کو سنبھالا دیا ہے، نواز شریف

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی نے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دیا ہے، آپ لوگ ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی تاجروں سے ملاقات کی، تاجر برادری نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بزنس کمیونٹی کے وفد میں شامل ملک محمد عاشق، حیات خان، رانا محمد اشرف سمیت صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب حافظ امان اللہ، فدا محمد اور محمد شہباز مغل بھی موجود تھے۔

وفد نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا۔

نواز شریف نے تاجر برادری کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارا سرمایہ ہیں، اس مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانی اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کو سنبھالا دیا ہے۔

تاجر برادری نے نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور انشاءاللہ آئندہ بھی ہوگا۔ آپکے قائدانہ اور مدبرانہ ویژن نے ملکی معاشی صورتحال کو دلدل سے نکالا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے وفد کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟