پاکستانی تارکین وطن پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں پل کا کام کرتے ہیں، سفیر ڈاکٹر محمد فیصل

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے تقویت دی ہے جو دو طرفہ تعلقات اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا بھی کام کر رہے ہیں۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے اور بلندی تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’ہمارے بانیوں نے پاکستان کے لیے ایک شاندار وژن پیش کیا جو لاکھوں کی اجتماعی امنگوں کو سمیٹتا تھا اور جس نے ہمارے پیارے وطن کی کی بنیاد رکھی‘۔

پاکستان کے قومی دن کے استقبالیے کی میزبانی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس میں کی۔ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے عبوری ڈائریکٹر جنرل برائے ہند بحرالکاہل، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ اوون جینکنز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی برطانوی حکومت کی نمائندگی کی۔

برطانوی وزیراعظم کے تجارتی ایلچی برائے پاکستان جیمز ڈیلی ایم پی، برطانوی پارلیمنٹیرینز، سفارت کار سینیئر سول اور ملٹری نمائندے، میئرز کونسلرز، پاکستانی کمیونٹی کے نامور ارکان اور پاکستان کے برطانوی دوست 500 سے زائد مہمانوں میں شامل تھے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں آنے والی تاریخ (23 مارچ) کی وجہ سے قومی دن کا استقبال پیشگی کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک نو منتخب حکومت نے چارج سنبھال لیا ہے جو پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک اہم پیشرفت کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آگے آنے والے چیلنجوں کی گہرائی سے ادراک کے ساتھ منتخب قیادت خوشحالی، استحکام اور جامعیت کے حصول کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیر اعظم کے اس اعلان کا حوالہ دیا کہ پاکستان اس دہائی کے اختتام سے قبل جی 20 کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت سے گزر کر اب مزید ترقی و استحکام کی جانب رخ کرلیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ سیاست، صحت کی دیکھ بھال، فنون لطیفہ، سائنس، کاروبار اور تعلیم میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں اور بے پناہ شراکت کے لیے نمایاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برٹش پاکستانی ثابت قدمی، لگن اور غیر متزلزل حوصلے کی علامت ہیں۔

اپنے ریمارکس میں اوون جینکنز نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام اور نو منتخب حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قائداعظم کے ایک قوم، ایک پاکستان کے وژن کو سراہا جس میں سب کے لیے یکساں مواقع ہوں۔

برطانوی پاکستانیوں کے مثبت اثر و رسوخ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن بالخصوص خواتین نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو بہت خاص بنایا ہے۔

اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب اور ثقافتی شو بھی منعقد کیا گیا۔ مہمانوں کو شاندار روایتی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے۔ تقریب کو تمام مہمانوں خصوصاً پاکستانی تارکین وطن نے خوب سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘