مون سون بارشوں کا سپیل زور و شور سے جاری ہے جبکہ مزید بارشیں بھی برسیں گی۔ وفاقی دارالحکومت میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ مری اور گلیات میں بادل برس رہے ہیں۔ موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریاؤں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارشوں کا رواں سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔