اسکردو شنگوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اسکردو سے استور جا رہی تھی شنگوس کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیں
ریسکیو کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں گاڑیاں جگلوٹ اسکردو روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں۔
بارشوں کے باعث جگلوٹ اسکردو روڈ 7 مقامات پر بند ہے۔