’کے ایس ریلیف‘ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں غذائی اجناس تقسیم

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز (کے ایس ریلیف ) کی جانب سے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں غذائی اجناس پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔

شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز ( کے ایس ریلیف ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ’کے ایس ریلیف‘ نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں 2,398 غذائی اجناس کے بیگ تقسیم کیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد 16,789 سے زیادہ افراد کی ابتدائی مدد فراہم کرنا ہے جن کا تعلق ان علاقوں سے ہے جہاں بارشوں اور سیلاب سے تباہی آئی ہے۔ اس سے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور اور ضرورت مند طبقات کو اپنی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انسانی امداد سعودی عرب کی طرف سے ’کے ایس ریلیف‘ کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف بحرانوں سے متاثرہ ممالک اور آبادیوں کی مدد کے لیے جاری امداد اور امدادی اقدامات کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp