تحریم الہی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، وزارت داخلہ سے جواب طلب

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریم الہی دوہری شہریت رکھتی ہیں، ان کے 4 بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، درخواست گزار کے پاس کوئی پبلک آفس نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ایف آئی اے نے جنوری 2023 میں طلبی کے نوٹسز دیے اور دوران انکوائری درخواست گزار کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کردیا ہے۔

’مقدمے میں قانون کے مطابق عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔‘

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے اور درخواست گزار کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے