اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم بنے تو پورا پراسس متنازع ہو جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این) کے سینئررہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنایا گیا تو پھر پورا پراسس متنازع ہو جائے گا۔

پیر کو ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام سے متعلق فی الحال کوئی مشاورت ہوئی ہے نا کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم اُمید ہے کہ چند روز میں اس سلسلے میں کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔

اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم بننے کے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی جو چاہے گی وہی ہو گا، وہ میرے دوست ہیں، ہماری لیڈر شپ میں وہ انتہائی اہم ہیں، لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ اگر ان کو نگران وزیراعظم بنایا گیا تو پھر سارے پراسس پر سوال اٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ  اسحاق ڈار کی نگران وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش ہے لیکن اگر پارٹی یہ چاہتی ہے تو شاہد میری ذاتی رائے کے مطابق ایسا کرنا اچھا نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ اگر مسلم لیگ ن ہی اپنا نگران وزیر اعظم لائے گی تو ہو سکتا ہے باقی پارٹیاں بھی اس پر اعتراض کریں،  پھرعوام اوراپوزیشن کا اعتراض بھی سامنے آ سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے علم کے مطابق شاہد ہمارا قانون بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ حکومتی سیٹ اَپ سے مکمل وابستہ کسی عہدیدارکو نگران وزیراعظم کے لیے نامزد کیا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم بیورو کریٹ، ڈپلومیٹ یا جج بھی ہو سکتا ہے، لیکن میری ذاتی رائے کے مطابق کسی ایسے شخص کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا جانا چاہیئے جس کا آئندہ سیاست کرنے کا ارادہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس حکومت کو اقتدار میں رہنے کے لیے 15 دن باقی ہیں، ان 15 دنوں میں بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان میں ’ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہوئے‘ لیکن پھر بھی مجھے اُمید ہے کہ نواز شریف وطن واپس ضرور آئیں گے اور ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ