کراچی ایئرپورٹ پر آذربائیجان جانے والے 6 مسافر آف لوڈ

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی سے آذربائیجان جانے والے 6 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ان مسافروں پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر آذربائیجان سے یورپ جانے کا ارداہ رکھتے تھے۔

کراچی ایئرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ ہونے والے مسافروں کے نام بادشاہ نزیر، محمد عبداللہ، عبدالظہیر، محمد کبیریا، کلیم اللہ اور عبدالرب خان ہیں اور وہ وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے۔

دوران تلاشی مسافروں کے سامان سے شینگن کے ویزے کی فوٹوکاپیاں اور موبائل فونز سے یورپ کے ٹکٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو آذربائیجان پہنچ کر ایجنٹ سے ویزے حاصل کرنے تھے اور پھر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنی تھی۔

ویزوں کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا

طالبان حکومت کے 5 سال، بین الاقوامی قبولیت ملی نہ عوامی، مزاحمت کے بیچ رجائیت پسند رجیم کی کشتی ڈانواں ڈول

عمران خان رہائی کے بعد فوج سے محاذ آرائی نہیں کریں گے، قریبی ساتھی کا دعویٰ

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

ویڈیو

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک