بلاول بھٹو کا یورپی یونین سے رابطہ، بلیک سی گرین انیشئیٹیو کی میعاد ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے یورپی یونین سے بلیک سی گرین انیشئیٹیو کی میعاد ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا یورپی یونین کےاعلٰیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نےبلیک سی گرین انیشئیٹیو کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس جی آئی کےخاتمے غذائی تحفظ سےمتعلق چیلنجز درپیش ہوں گے اور پہلے سے دباؤ کا شکار پاکستان جیسےترقی پذیرممالک پرمنفی اثرات پڑیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے یوکرینی اور ترک وزرائے خارجہ سے بھی بات کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نےجوزف بوریل سےدرخواست کی کہ بی ایس جی آئی کی تجدد میں مدد کے لیے کردار ادا کریں۔

یورپی نمائندہ برائے خارجہ اموراوربلال بھٹو نے اِس معاملے پررابطہ برقراررکھنے پراتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp