شاہین آفریدی ایک دن کے لیے کس شخصیت جیسی زندگی گزارنا چاہیں گے؟

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں ایک فیشن ویب پورٹل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کرکٹ سے ہٹ کر سوالات کے جواب دیے ۔ انٹرویو کے نشر ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف ویڈیو کلپس وائرل ہو گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنے لگیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب چرچا میں ہے جس میں خاتون میزبان شاہین شاہ آفریدی سے سوال کرتی ہیں کہ اگر آپ اپنی زندگی ایک دن کے لیے کسی کے ساتھ سوئچ کرنا چاہیں تو کس کے ساتھ کریں گے؟ جس کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ سوئچ کرنا چاہیں گے۔ کرکٹ پر نظر رکھنے والے صارف فرید خان نے ویڈیو کلپ شئیر کی تو صارفین نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا۔

ایک صارف علی احمد نے شاہین آفریدی کو ان کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ شاہین ! آپ سے کم از کم یہ امید نہیں تھی، لالا سے سیکھو

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ زندگی کیوں سوئچ کرنا چاہتے ہیں؟ جیل جانے کے لیے؟

 

گفتگو مزید آگے بڑھی توشاہین آفریدی کے مداحوں کا کہنا تھا کہ بے شک وہ کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی زندگی تبدیل کرنا چاہیں کر سکتے ہیں، اسی حوالے سے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آپ کو 7خون معاف ہیں

جہاں مداحوں نے شاہین آفریدی کے انٹرویو کو خوب سراہا وہاں بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جس کے جواب میں شاہین کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ: قدیم ترین مسجدِ عثمان بن عفان میں صدیوں پرانے حیران کن آثار دریافت

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے