ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے کئی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب میں اکثر مقا مات پرجبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، بالائی پنجاب اورخیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 2روز کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، کوہلو، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اورماڑہ، گوادار اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ ہے

لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اس دوران کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران تیز بارش سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر الود رہے گا، تاہم بعد از دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کےجنوب مغرب میں سمندر پرموجود ہے، آج رات تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے دیگر مقامات پر 26 جولائی کی رات تک بارش کا امکان ہے۔

،سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے تک مزید کوئی مون سون سسٹم کے سندھ پر اثراندازہونے کا امکان نہیں۔

خیبر پختونخوا میں 15 افراد جاں بحق، 14 زخمی

گزشتہ چار دنوں کےدوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سےحادثات کےنتجے میں 15افراد جابحق جبکہ 14افراد ذخمی ہوئے ہیں،۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے83گھروں کوجزوی جبکہ12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

سیکرٹری ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں متاثرین کو پالیسی کےمطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کےلیے 60 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا، متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں، سیکرٹری ریلیف کی ہدایت پر ضلع اپرچترال اورلوئر چترال کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے ،پلاسٹک میٹس،کچن سیٹ ، بالٹیاں، کویلٹس، میٹس، ترپال شیٹس، حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں، سولر لائٹس، جیری کین ، مچھر دانی، صابن، تکیہ، وہیل چیئر، اسٹریچرز، ڈی واٹرنگ پمپس اور سنڈ بیگز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp