آئندہ کسی نااہل ٹولے کو مسلط کیا گیا تو گریبان سے پکڑ کر نکالیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سر اٹھا کر سیاست کی ہے، کبھی کسی کے سامنے جھکے نہیں ہیں، نااہل ٹولے کو چیلنج کیا اور اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، اور اگر آئندہ اس طرح کے لوگوں کو مسلط کیا گیا تو ان کو گریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ 13 ماہ میں چوتھی بار وزیر اعظم نے اس پسماندہ علاقے کا دورہ کیا ہے، جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس سے پچھلی حکومت نے 4 سالوں میں کسی ایک منصوبے کا اعلان تک نہیں کیا جبکہ 13 ماہ میں اس حکومت نے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا بلکہ ان پرعمل بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی کے لیے بہت سے خواب دیکھیں ہیں، اس علاقے کو کاروباری جنکشن بنانا چاہتا ہوں جو آج پورا ہونے جا رہا ہے، یہاں جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے انکو سی پیک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا کیونکہ یہ ہمارے علاقے کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

انکا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ناجائز حکومت کو کیسے چیلنج کیا جاتا ہے، کل بھی ناجائز حکومت کو چیلنج کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

’قوم کی ذمہ داری ہے کہ نا اہلوں کا راستہ روکیں اور انکو اپنا نمائندہ مت بنائیں۔‘

انہوں نے کہاکہ سی پیک جیسے منصوبے کو تباہ کیا گیا، سی پیک کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے اس منصوبے کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی۔ افسوس کی بات ہے کہ گوادر بندرگاہ کی گہرائی کم ہورہی ہے اور پانی کی سطح اوپر آرہی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، دورے میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، ترقیاتی منصوبوں میں ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جہاں وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی رہنما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان