عمران خان کی حکومت جانے پر موم بتی مافیا اور یہودی لابی رو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جانے پر موم بتی مافیا، اسرائیل اور یہودی لابی رو رہی ہے۔ امریکی کانگریس میں فرینڈز آف اسرائیل کمیٹی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے فکر مند ہے۔

ٹانک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے۔ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف علم حق بلند کیا، ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کر دیا، ملک دشمن عناصر پی ٹی آئی کی حمایت میں سامنےآ گئے۔ عمران کا تختہ الٹ دیا ہے آئندہ کوئی اس کے اقتدار میں آنے کا خواب بھی نہیں دیکھے گا، دجالی فتنے کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، یہ دوبارہ سر نہیں اٹھا سکے گا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے سے دنیا میں سیکولر پاکستان کا نقشہ پیش کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں کنزرویٹیو فرینڈز آف اسرائیل کے نام سے بنی تنظیم جسے عمران خان کا سابق سسرال چلا رہا ہے اور امریکا میں فرینڈز آف اسرائیل کمیٹی عمران حکومت کے خاتمے پر دلگرفتہ ہیں، پاکستان دشمن لابی عمران خان کی حامی ہے۔ لیکن اگلے الیکشن اور اس کے بعد بھی دنیا میں پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کیا تاکہ ملک کو زمین بوس کر دیا جائے، پھر اس کے بعد انہوں نے ملک کے دفاعی نظام پر حملہ کیا تاکہ فوج آپس میں لڑ پڑے اور ملک کا آخری دفاعی نظام بھی ٹوٹ جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں