کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر لیگ میں 503 گولز کا سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ کیریئر میں 500 گولز مکمل کرکے ایک اور سنگ ميل عبور کر ليا۔ سعودی پرولیگ میں النصر کلب نے الوہدہ کلب کو 0-4 گول سے شکست دی۔ النصر کلب کی طرف سے چاروں گول 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کیے ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ٹوئٹر پر میچ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ساتھ پیغام میں لکھا جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہے ۔

کہا لیگ کیریئر کے 500 گول کا سنگ میل عبور کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول سکور کیے ہیں ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ برس دسمبر میں النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ گزشتہ برس نومبر میں ہی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب چھوڑا تھا ۔رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کے لیے لا لیگا میں 311 گول سکور کئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟