تحریک طالبان اسلام کی اصل دشمن، 7 ماہ میں 2 مساجد کو نشانہ بنایا: ذرائع

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات ہوئے ہیں جس کے خوارجیوں نے 7 مہینوں میں 2 مساجد کو نشانہ بنا کر شہید کیا ہے

 ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل 25 جولائی کو ملک میں کالعدم دہشت گرد تنظیم  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خوارجیوں نے لنڈی کوتل خیبر کے علاقے میں روح فرسا کارروائی کر کے مسجد سمیت ایڈیشنل ایس ایچ کو شہید کر کر کے اپنا مکروہ چہرہ دکھایا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں منگل کو دہشت گردوں نے تھانہ علی مسجد کو نشانہ بنایا

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خوارجیوں نے  اس سے قبل بھی مساجد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جب کہ منگل کو زیرِ تعمیر علی مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ چہروں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کی مسجد میں گھسنے کی کوشش کو بہادر پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے ناکام بنا دیا لیکن واقعے میں وہ اور مسجد دونوں شہید ہو گئے۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت گردوں نے 7 مہینے کے اندر  یہ دوسری مسجد شہید کر دی ہے – اس سے پہلے پولیس لائنز پشاور کی مسجد کو دورانِ نماز نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد اس سے پہلے قرآن مجید کی حرمت بھی پامال کر چکے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے یہ دہشت گرد ، اسلام اور شریعت کے نام پر وطنِ عزیز، قوم اور مذہب کے اصل دشمن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے کون سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے؟

’25 لاکھ سے 4 لاکھ تک‘، اداکارہ مایا خان نے معاوضے میں حیران کن کمی کا راز فاش کردیا

گرین لینڈ پر امریکی دعویٰ، یورپی طاقتوں نے ڈنمارک کی حمایت کر دی

لاطینی امریکا میں ہیروز، آمریتیں اور مادورو سے پہلے کی سیاسی تاریخ

وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟