نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں بنیادی ٹیرف کی درخواست منظور کر لی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے لاگو کر دیے جائیں گے۔

منگل کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16.48 روپے ہوگا۔ اسی طرح ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 4 روپے اضافے سے 22.95 روپے ہوگا۔

اسی طرح ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27.14 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے ہوگا۔

اسی طرح ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے ہوگا۔ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین ان ٹیرف سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حتمی نوٹیفکیشن کے لیے ٹیرف کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp