‘ایسا پہلی بار نہیں ہوا، خواجہ صاحب پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں’، خواجہ آصف کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کیوں؟

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی خواتین کو ’اخلاق باختہ ‘ کہنے پر خواتین ان کے خلاف سوشل میڈیا کے میدان پر اتر آئیں اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خواجہ آصف سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع کی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی خواتین نے شور مچانا شروع کیا تو خواجہ آصف شدید غصے میں آ گئے اور کہا کہ ’جناب اسپیکر! ’ اخلاق باختہ عورتیں ہمیں اب عفت و عصمت پر لیکچر نہ دیں۔‘

خواجہ آصف نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ یہ باقیات رہ گئیں ہیں اس شخص کی جس نے چیف آف آرمی سٹاف کو اپنا ’باپ‘ کہا تھا۔ انہوں پی ٹی آئی کی خواتین کا نام لیے بغیر پھر دہرایا کہ یہ اس شخص کی باقیات اور کھنڈرات ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جناب اسپیکر! یہ کھنڈرات ہیں ان کے ، یہ ان کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔اس پر اسپیکر نے کہا کہ وہ یہ کوڑا کرکٹ والے لفظ حذف کرتے ہیں لیکن خواجہ آصف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے پھر کہا کہ اس ’کوڑا کرکٹ‘ کو صاف کیا جانا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین خواجہ آصف کے ان ریمارکس کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جس پر خواتین شدید غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔

خواجہ آصف کے ان ریمارکس پر ایک خاتون صارف عبسا کومل لکھتی ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے!کہ خواجہ آصف نے خواتین سیاستدانوں کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس دیے ہیں وہ بھی ایوان میں۔

خاتون صارف نے مزید لکھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے کہا ‘یہ اخلاق باختہ خواتین ہمیں لیکچر نہیں دے سکتیں۔ وہ مزید کہتے ہیں، کہ ایک شخص جس کو اپنے دفاع کے لیے خواتین کی ضرورت ہے، یہ خواتین اس کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔’وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا حوالہ دے رہے تھے۔

ڈاکٹر  زرقا نے پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھیک ہی کہا کہ دہائیوں کا سیاسی تجربہ رکھنے والے شخص سے ایسی زبان سن کر بہت دکھ اور صدمہ ہوا۔

خواجہ آصف کے ریمارکس پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ ’ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خواجہ آصف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کے خلاف ایسی توہین آمیز، تضحیک آمیز اور جنس پرست زبان استعمال کی ہو۔

یہ انتہائی شرمناک ہے کہ وزیر دفاع خواتین کے لیے اس طرح کی توہین آمیز زبان کا سہارا لیتے ہوئےانہیں زچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

ایک خاتون صارف مُبینہ خان نے لکھا کہ ’ انتہائی افسوسناک انتہائی قابل مذمت انتہائی تکلیف دہ انتہائی غلط بیان دیا ہے، خواجہ آصف نے استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کسی بھی مادر وطن پاکستان کے محترم نمائندے کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر مناسب بیان ہے’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp