مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، بجلی کی بنیادی قیمت 7 روپے فی یونٹ بڑھنے کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 88 روپے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 88 روپے فی یونٹ مہنگی ہو گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 7 روہے 50 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
جون میں پانی سے 30.14 فیصد بجلی حاصل کی گئی، کوئلہ سے 17.75 فیصد، فرنس آئل سے 5.43 ، گیس سے 8.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی ایل این جی سے جون میں 18.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور جوہری ایندھن سے جون میں 13.54 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے 90 پیسے بجلی مہنگی کی گئی تھی، جبکہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔