ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: کراچی کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے مہنگی ہوگئی

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کے بلوں میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے جبکہ سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کے لیے 2 روپے 31 پیسے جبکہ دیگر صارفین کے لیے ایک روپے 81 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

National Electric Power Regulatory Authority

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق کراچی کےصارفین پر 4ارب 30کروڑ روپے جبکہ بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور ملک بھر میں بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین اضافی ادائیگیاں اگست کے بلوں میں کریں گے۔

کے الیکٹرک صارفین ایک ماہ کے لیے 4 ارب روپے سے زائد جبکہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین مجموعی طور پر 24 ارب روپے سے زائد ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں 2 روپے 34 پیسے جبکہ سی پی پی اے نے ایک روپے 88 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی اور نیپرا نے دونوں درخواستوں پر 26 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا