بلوچستان ہائیکورٹ: صوبے میں کوآرڈینیٹر کی تعیناتی غیر قانونی قرار

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی۔

   حکومت بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتیوں کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ آشتر مہک کی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی، عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کے کوآرڈینیٹرز کی تقرریاں غیر قانونی قرار دے دیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے کوآرڈینیٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی طریقے سے کی گئیں ہیں۔

 عدالت نے بلوچستان کے کوارڈینیٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان سے تمام مراعات واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت میں 26 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمان تعینات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp