تیز باؤنسر سر پر لگنے سے سرفراز احمد زخمی، رضوان متبادل ہوں گے

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہونے والے سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر پلینگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کے زخمی ہونے کے بعد محمد رضوان متبادل کھلاڑی کے طور پر جاری ٹیسٹ کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سنگھالیز اسپورٹس کلب میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے لیے کی گئی درخواست کو تسلیم کر لیا ہے۔

سرفراز احمد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوپہر کے سیشن میں اسیتھا فرنانڈو کا تیز باؤنسر سر پر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp