سائفر تحقیقات: عمران خان کی یکم اگست کو پھر ایف آئی اے میں طلبی

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کیس میں پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان اور شواہد و ریکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد مزید سوال اٹھے گئے ہیں جن کے جواب درکارہیں۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کہا ہے کہ آپ یکم اگست کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوںہ
سابق وزیراعظم کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ سائفر کیس میں اپنے موقف کے حق میں دستاویزات ہمراہ لائیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان 25 جولائی کو ایف آئی اے میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سائفر کے حوالے سے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp