وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو سائفر کے معاملے پر عمران خان سے تحقیقات کی اجازت مل گئی

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناع واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کو دیے گئے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے کی بنیاد پر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔ سائفر سے متعلق عمران خان اور ان کے سابق سیکریٹری اعظم خان کی آڈیو لیک بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر سے متعلق تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کو 3 نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے۔

ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 30 نومبر 2022 کو دوبارہ طلبی کا نوٹس دیا تھا، اس پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرکے 6 دسمبر 2022 کو حکم امتناع لے لیا تھا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے وفاق کو نوٹس دیئے اور سنے بغیر یکطرفہ طور پر ایف آئی اے کا نوٹس معطل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں