منگل کی شام سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو ملاقات کے لیے بنی گالا مدعوکیا جس کے دوران انہوں نے اپنے کیسز پر کم اور ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں زیادہ بات کی۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے آخر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف انتخابات کےحوالے سے پر امید نظر آئے اور اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ نگراں حکومت آنے کے بعد حالات بدل جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کچھ پیشگوئیاں بھی کیں۔ جانیے مکمل احوال اس ویڈیو میں۔