عاشورہ: خیبر پختونخوا میں موبائل فون سروس کہاں کہاں بند ہوں گی؟

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں موبائل فون سروس 9 ویں اور 10 ویں محرم کو بند رہیں گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی اور بنوں میں موبائل فون سروس کے سگنلز معطل رہیں گے۔

پشاورکےعلاقے صدر،اندرون شہر،پشتخرہ میں موبائل سروس 9 محرم کو بند جب کہ یوم عاشور پر اندرون شہر اوروڈپگہ میں رات 9بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

پشاور کےعلاقے نوتھیہ، حسن گھڑی ،تہکال اور پچگی روڈ پر موبائل سروس بند رہے گی جب کہ نوشہرہ کینٹ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلزمعطل رہیں گے۔

ذرائع محکمہ داخلہ  کے مطابق مردان شہر میں یوم عاشور کو صبح  8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔ اسی طرح کوہاٹ شہر،ہنگو، کرم،اورکزئی، بنوں شہر میں موبائل سروس بند جبکہ کل یقینی طورپر یوم عاشور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔

لکی مروت میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس معطل رہے گی جب کہ ڈی آئی خان اورٹانک کے حساس علاقوں میں بھی موبائل سگنلز معطل رہیں گے۔

تاہم محکمہ داخلہ کے مطابق لینڈ لائن اوروائی فائی پرانٹرنیٹ سروس بلا تعطل جاری رہےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp