ہاتھ سے تحریر کردہ قرآنِ پاک کا سب سے بڑا نسخہ

جمعہ 28 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خطاط امتیاز حیدر نورانی نے اردو ترجمے کے ساتھ ہاتھ سے قرآن مجید تحریر کیا ہے۔4 سو25 دنوں میں تحریر کیا گیا یہ منفرد نسخہ دنیا کا سب سے طویل قرآن پاک ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز حیدر نے بتایا کہ کہ اس کے ایک صفحے کی لمبائی 41 فٹ،چوڑائی 53 انچ ہے اورپورےقرآن مجید کا نسخہ 31 صفحات پر مشتمل ہے۔ ان کے بقول کسی بھی زبان میں ترجمے کے ساتھ یہ دنیا میں قرآن مجید کا سب سے طویل نسخہ ہے۔

امتیاز حیدر کے مطابق اب وہ احادیث کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی کتاب  پر کام کر رہے ہیں اور جلدہی وہ اسے تحریر کر کے دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

امتیاز حیدر نے قرآن مجید لکھنے کا آغاز کب کیا تھا اور ان کے اب تک کے اس سفر میں کون کون ساتھ دیتا رہا ہے؟ بتا رہے ہیں فیصل آباد سے نعیم احمد اپنی ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp