کراچی کی مشہور ملیرندی میں ملت ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی کے نزدیک 2 افراد ڈوب گئے۔
ایدھی رضاکاروں نے ڈوبنے والے 15سالہ نوجوان کی نعش نکال لی ہے، جس کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ڈوبنے والا دوسرا شخص ابھی تک لاپتا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک کا بیشتر حصہ تباہ کن بارشوں کے زد میں ہے۔ مختلف اوقات میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان اور پختونخوا کے متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں۔
جب کہ مون سون میں ہونے والی ان بارشوں کے نتیجے میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔