زمان پارک پارسل پہچانے والا ڈرائیور لاپتا، یہ میرے خلاف بیان دلوانے کے لیے ہے، عمران خان

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ڈرائیور جو میری رہائشگاہ پر جوتے دینے آیا بالآخر پولیس کی جانب سے اس کے گاؤں سے اٹھا لیا گیا ہے۔

عمران خان کے مطابق مقامی پولیس نے اس کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر محض اس لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ڈبّہ زمان پارک پہنچایا تھا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک دن سے کچھ زائد کا وقت بیت چکا ہے اور اس کے اہلِ خانہ تمام تھانے بھی چیک کر چکے ہیں مگر ابھی تک اس کا کچھ بھی سراغ  نہیں ملا۔

عمران خان کے مطابق بزورِ جبر اسے ایک جھوٹے اعترافی بیان کہ وہ عمران خان کی رہائش گاہ پر منشیات چھوڑ کر آیا تھا، پر مجبور کرنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ایک اور جھوٹے اور جعلی مقدمے میں مجھے نامزد کرنے کی مایوس کن اور بھونڈی خواہش میں ایک غریب آدمی اور اس کے اہلِ خانہ کو ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے کے ساتھ اس اذیّت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی