ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ: کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادی کپ ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 9 اگست سے شروع ہوگا، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی۔

پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 اگست سے 14 اگست تک لیڑر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ، انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم سے 7 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔  ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی