بانی کشمیر اور غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس بیت گئے

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے۔ سردار ابراہیم خان دوران حیات 4 مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں بانی کشمیر اور غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

معروف کشمیری رہنما سردار ابراہیم خان 22 اپریل 1915 کو ضلع پونچھ کے علاقے کوٹ مٹے خان میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے، یونیورسٹی آف لندن اور لنکنز ان سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ 1946 میں جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

سردار ابراہیم خان نے 19 جولائی 1947 کو اپنی رہائشگاہ پر جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی۔ 24 اکتوبر 1947 کو پونچھ بغاوت کے دوران مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کو عبرتناک شکست دے کر آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی۔

سردار ابراہیم 1948 میں آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ سردار ابراہیم خان دوران حیات 4 مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے۔ 31 جولائی 2003 کو 88 برس کی عمر میں انتقال ہوا اور اپنے آبائی گاؤں کوٹ مٹے خان میں سپردِ خاک کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟