5 ہزار 63 میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی ہے، خرم دستگیر

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاکہ 15 ماہ کے دوران پاکستان کے بجلی کے نیٹ ورک میں 5 ہزار 63 میگا واٹ نئی بجلی شامل کی گئی ہے، سب سے زیادہ بجلی 1980 میگا واٹ بجلی تھر کول پلانٹ سے حاصل کی گئی ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت نے بجلی بنانے کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا، عوام دشمن حکومت نے گردشی قرضے میں بے پناہ اضافہ کیا جبکہ ان 15 مہینوں میں شہباز شریف کی ہدایت پر گردشی قرضے کو کم کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ تھرکا کوئلہ بجلی بنانے کے لیے سود مند ہے، کراچی تھری کا نیوکلیئر پلانٹ سسٹم میں 1100 میگا واٹ بجلی دے رہا ہے، شنگھائی تھرکول 320 میگا واٹ اور باقی دو 330 میگا واٹ کے منصوبے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ایرانی شہر پولان سے گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا، معاہدے کے بعد تعمیر اور مکمل کرکے اس سال کے آغاز میں اسکو چلا بھی دیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ بجلی کے نظام میں مزید بہتری کے لیے دیگر منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، مانسہرہ میں سکی کناری ڈیم کی تعمیر کے بعد مزید بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔

انکے مطابق چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کے بعد بجلی کی ترسیل میں آسانی ہو جائے گی اور سسٹم میں مزید بجلی شامل ہو جانے سے بجلی کی فراہمی میں اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ہم نے گردشی قرضے میں کمی کرکے 2 ہزار 310 ارب روپے پر مالی سال کا اختتام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp