لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو انکوائری کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سی بی ڈی (سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ) پروجیکٹ کی انکوائری کے لیے مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل ایک تحقیقات کمیٹی تشکیل دی ہے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سی بی ڈی حکام کمیٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔
مزید پڑھیں
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے سی بی ڈی کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت تک ڈرین سسٹم کے لیے 250 ملین جاری کرنے کے لیے واسا کی تجویز پر حکم امتناعی بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں اسموگ کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔