لاہور کے لبرٹی چوک میں 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لبرٹی چوک میں 40 کڑور روپے کا جھنڈا لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے نگران حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری عامر سکندر نے یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے لبرٹی چوک لاہور پر 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کی منظوری کے خلاف درخواست پر جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔

درخواست گزار عامر سکندر انے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نگران حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر چالیس کروڑ روپے کا جھنڈا لگانے کی منظوری دی ہے، ملکی معاشی صورتحال بدترین ہے، سیلاب متاثرین کی ابھی تک مکمل بحالی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خراب معاشی حالات میں 40 کروڑ روپے کا جھنڈا لگانا عوام کے پیسے کا ضیاع ہے، عدالت پنجاب حکومت کو ایسے اقدامات کرنے سے روکے اور جھنڈے کے لیے مختص رقم عوام فلاح پر لگانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر نگران حکومت سے 4 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان