بلال یاسین پر دائر قاتلانہ حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ نون کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اہم نوعیت کی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بلال یاسین پر دہشت گردی کی دفعات کو ختم کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمے پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشتگردی کی دفعات کو ختم کرتے ہوئے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو مقدمے میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے ہائیکورٹ نے منظور کر لیا۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر کارروائی روک دی اور اسے سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے وکیل نے انسداد دہشت گردی عدالت کو لاہور ہائیکورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp