خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے دفتر کا افتتاح، عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

پشاور میں ہونے والے کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں، شمولیتی پروگرام جاری ہیں، ہم الیکشن میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر اتحاد بھی کر سکتے ہیں۔

’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے صوبائی دفتر کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ پارٹی چیئرمین پرویز خٹک نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جھنڈا لگایا۔ وائس چیئرمین محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے‘۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتخابات کی تیاری کے لیے 19 اگست کو نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کرکے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پورے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے جس کے لیے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مضبوط کرنا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اس صوبے میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور آگے بھی ملک کی خدمت کے لیے بھرپور طریقے سے کردار ادا کریں گے۔

پرویز خٹک کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی کا چیئرمین جبکہ محمود خان کو وائس چیئرمین منتخب کیا۔ جبکہ ضیااللہ خان بنگش کو سیکریٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ میں اجلاس میں شرکت پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن چاہتے ہیں اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کور کمیٹی نے مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی سیاسی جلسے کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پارٹی کے آئین، منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا اور مزید کام کے لیے ٹاسک دیا گیا۔

کور کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘