عمران خان کی توشہ خانہ مقدمے کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ مقدمے کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں ہو سکتا ہے کہ جو فیصلہ آپ چاہتے ہیں وہ ہائیکورٹ سے ہی آجائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پرآٸے تو جسٹس یحیٰی آفریدی نے استفسار کیاکہ جو ریلیف آپ نے مانگا عدالت نے دے دیا تھا، حیرت ہے آپ نے پھر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ہائیکورٹ میں کیس اب کب کے لیے مقرر ہے؟

جس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ کیس کل ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہے، لیکن اصل سوال دائرہ اختیار کا ہے۔

جسٹس یحیٰی آفریدی نے پھر استفسار کیاکہ آپکی درخواست غیرمؤثر ہوچکی تھی پھر بھی ہم نے سنا اور آرڈر دیا، ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا ہائی کورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی۔

جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہاکہ  ہم نے لکھا بھی تھاکہ ہائیکورٹ درخواستوں کو اکھٹا سنے، ہوسکتا ہے جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں ہائیکورٹ وہی فیصلہ کردے۔ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ہائیکورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا اس لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔

جس پر عدالت نے عمران خان کی توشہ خانہ مقدمے کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی اور ریسپانڈنٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب