قومی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل، 60 ہزار سے زائد حجاج کی بذریعہ پی آئی اے وطن واپسی

جمعرات 3 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن 2023 مکمل ہوگیا ہے۔ قومی ایئرلائن کی 96 فیصد بروقت حج پروازوں کے ذریعہ 60 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان پی ائی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کا رواں برس 21 مئی کو شروع ہونا والا حج آپریشن 2 اگست کی شب مکمل ہوگیا ہے۔ ’پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی سے شروع ہوا اور 22جون تک جاری رہا جب کہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست کو اختتام پذیر ہوا۔ ‘

بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس میں جدّہ کے لیے 136 اور مدینہ کے لیے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں ۔حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شاندار رہی۔

’ 96 فیصد پروازیں وقت پر یا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ایئرلائنز سے بہتر کارکردگی تھی۔ پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61,461 حجا ج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کیلئے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں ہوئی۔

سی ای او پی ائی اے نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلی طریقے سے منظم کیا گیا جس کے لیے پاکستان اورسعودی عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی